یو اے ای کے کلب الفجریا نے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 8 مئی 2017 13:19

یو اے ای کے کلب الفجریا نے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی خدمات حاصل کر لیں
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کلب الفجریا نے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی خدمات حاصل کر لیں۔ وہ سیکنڈ ڈویژن لیگ میں کلب کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

56 سالہ میراڈونا نے اپنے فیس بک پیج پر نئی ذمہ داری کے حوالے سے بتایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سیکنڈ ڈویژن ایمرٹ سائیڈ الفجریا کلب کی کوچنگ کریں گے۔ نامور فٹ بالر اس سے قبل بھی یو اے ای میں ایک کلب کی کوچنگ کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 13:19:14