آرسی سی آئی سکواش چمپئن شپ کے فائنل آج ہونگے

ہفتہ 13 مئی 2017 23:34

آرسی سی آئی سکواش چمپئن شپ کے فائنل آج ہونگے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء)آرسی سی آئی سکواش چمپئن شپ کے سیمی فائنل مکمل ہوگئے، آج فائنل ہونگے۔

(جاری ہے)

بینظیر بھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے تعاون سے جاری سکواش چمپئن شپ کی سنیئرکیٹگری کے فائنل میں ابراہیم عمر اورعون عباس، انڈر 19فائنل میں حمادخان اورشعیب خان، انڈر 15فائنل میں حسنین علی اور محمدفرازاورانڈر 11فائنل میں راجہ سکندر اور عمر مدمقابل ہونگے۔
وقت اشاعت : 13/05/2017 - 23:34:10