شادی کےبعدطعنہ ملاکہ میری وجہ سےمصباح ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہورہے،اہلیہ عظمیٰ خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 مئی 2017 18:09

شادی کےبعدطعنہ ملاکہ میری وجہ سےمصباح ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہورہے،اہلیہ عظمیٰ خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی2017ء) : قومی کرکٹرمصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے انکشاف کیاہے کہ شادی کے بعدمجھے طعنے سننے کوملے کہ میری وجہ سے مصباح پاکستانی ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہورہے،جس کے باعث میں نے اپنی وجہ سے مصباح کوناکام ذمہ دارٹھہراناشروع کردیا،میں ہرنمازاور تہجدکے بعددعامانگتی کہ اللہ مصباح کوہروہ چیزعطاکرے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مصباح نے مجھے 2007ء کے شروع میں کہاکہ مجھے صرف 6مہینے کاٹائم چاہیے،میں کسی بھی شادی،سالگرہ یاکسی بھی دوسری تقریب میں شریک نہیں ہوں گا،صرف اپنی کرکٹ پرتوجہ دوں گا۔مصباح نے عہدکرکے مجھے نیٹ پریکٹس کیلئے وہ ویڈیوکیمرہ لیاجوانہوں نے مجھے پچھلے سال میرے لیے شادی کی سالگرہ پرخریدا تھا۔مصباح نیٹ پریکٹس کاساراریکارڈمحفوظ کرکے پھررات بھر اس کاجائزہ لیتے۔پھرسب نے دیکھا کہ مصباح الحق نے ایسی اڑان بھری کہ آج پاکستانیوں کومصباح الحق پرفخرہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2017 - 18:09:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :