مصباح الحق ریٹائر ہوتے ہوتے بھی ایک اور اعزاز اپنے نام کرگئے

پیر 15 مئی 2017 16:52

مصباح الحق ریٹائر ہوتے ہوتے بھی ایک اور اعزاز اپنے نام کرگئے
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2017ء)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ریٹائر ہوتے ہوتے بھی ایک اور اعزاز اپنے نام کرگئے ہیں ۔42سالہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے 59سال میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ان کے ہوم گراﺅنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی جو مصباح الحق کی بطور قائد11سیریز میں کامیابی تھی ،اس کے ساتھ ہی وہ بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والے ایشین کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق سے پہلے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اورمہندرا سنگھ دھونی 9،9سیریز جیت کے اس اعزاز کے مالک تھے ۔

وقت اشاعت : 15/05/2017 - 16:52:38