چیمپئنز ٹرافی،ان فٹ عمراکمل کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2017 14:15

چیمپئنز ٹرافی،ان فٹ عمراکمل کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی ۔2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی کا نام فائنل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے عمر اکمل کی جگہ پاکستان کپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ حارث سہیل نے آخری مرتبہ 2سال قبل مئی2015ءمیں زمبابوے کیخلاف لاہورمیں آخری ون ڈے کھیلا تھا ۔

وقت اشاعت : 23/05/2017 - 14:15:05