پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 24 مئی 2017 13:04

پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پاک چائنہ فرینڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مہران کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان کل جمعرات کو شام چار بجے ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فائنل کے اختتام پر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں16 ٹیموں نے حصہ لیا جن ایجوکیشن، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل، راوی، ہالینڈر، الفیصل، اسلام آباد، روور، قائد اعظم، پوپو، ایلیٹ، مہران، القائم، بولان، ینگسٹر اور برائیٹ کلب کی ٹیموں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:04:56