کوہاٹ ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر شیرزمان کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 24 مئی 2017 17:46

کوہاٹ ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر شیرزمان کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)کوہاٹ ڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر شیرزمان کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میں حمزا کلب کو 3-1 سے شکست ،ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح ضلعی ناظم فیاض بولوپہلوان نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر شاکر بنگش کونسل اربن ون تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ڈی ایس اوکوہاٹ سکندرشاہ ، سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن کوہاٹ ڈویژن فقیر محمد اعوان ،سلطان ، بلال ،شاہین ، اجمیر ، عتیق اور نعمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھی۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہاٹ اورکوہاٹ والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کوہاٹ والی بال چیمپئن شپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جس کے پہلے سیمی فائنل میں حمزا کلب نے سلطان کلب کو 3-0 سے شکست دی جبکہ شیرزمان کلب نے بلال کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا جبکہ فائنل میں شیرزمان کلب نے حمزا کلب کو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 17:46:14