آل خیبر پختونخوا کراٹے چیمپئن ٹرافی ہیڈ کوارٹر نے میدان مار لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 16:49

آل خیبر پختونخوا کراٹے چیمپئن ٹرافی ہیڈ کوارٹر نے میدان مار لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام اور خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قیوم سپوٹس کمپلیکس پشاور میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار سینئر اور ماسٹر کے درمیان پہلی آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے چیمپئن ٹرافی کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے۔

جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹیموں نے حصہ لیا ، اس موقع پر پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن کے صدر (شیھان) محمد ارشد جان خصوصی طورپر لاہور سے آکر سپریم جج کے فرائض انجام دیئے۔ جبکہ دیگر ریفری پینل میں محمد یاسین یاسر، نثار شنواری، بشیر احمد، عنایت اللہ ، ڈاکٹر عمر حیات ، شاہ فہد ، ابراہیم شامل تھے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر (شیھان) صاحبزادہ الہادی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن ٹرافی کے مقابلے انتہائی دلچسپ رہے اور ان مقابلوں ہم نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا جوکہ اگست میں ترکی میں اور ہنگری میں ہونے والے انٹر نیشنل مقابلوںمیں پاکستان کے نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

مقابلے 4ویٹ کٹیگریز میں جس میں گولڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کو بڑی ٹرافی کے ساتھ ساتھ ٹریک سوٹ، یونیفارم، شوز اور نقد انعام دیا گیا۔(1) 50کلو گرام میں شہباز سنٹر کے محمد زبیر نے پہلی ، ہیڈ کوارٹر T.V.Cکے سید نعمان علی شاہ نے دوسری اور جنید زمان T.V.Cاور عماد خان سوات نے تیسری ۔(2)60کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر T.V.Cکے عبد الرحمن نے پہلی اور عبید اللہ نے دوسری، مندنی کے بصیر شباب نے اور سید آغانے تیسری۔

(3)70کلو گرام باغبانان کے اعزاز خان عرف ملنگ جان نے پہلی ،سوات کے کاشف نے دوسری اور سوات کے جواد خان اور مندنی کے عزیز الحق نے تیسری۔(4)70+کلو گرام میں ہیڈ کوارٹر T.V.Cکے سیف اللہ اول، محب اللہ دوئم اور مردان کے واجد علی شاہ اور مندنی کے خورشید شباب سوئم رہے۔ مجموعی طور پر ہیڈ کوارٹر T.V.Cپشاور 65پوائنٹس کے ساتھ پہلی شہباز سنٹر 21پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈسٹرکٹ سوات 20پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر رہے۔

ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں اوراپنے خطاب میں بتایا کہ فل کنٹکٹ کراٹے کھیل مردوں کا کھیل ہے جس میں حقیقی معنوں میں ایک دوسرے پر وار کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کھیل صبر تحمل کا درس بھی دیتا ہے انہوں نے صاحبزادہ الہادی کے فل کنٹکٹ کراٹے کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 16:49:06