پاکستان کیخلاف4فاسٹ باﺅلر ایک ”خاص مقصد “ کے تحت کھلائے :ویرات کوہلی

اتوار 4 جون 2017 23:30

پاکستان کیخلاف4فاسٹ باﺅلر ایک ”خاص مقصد “ کے تحت کھلائے :ویرات کوہلی
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جون ۔2017ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کیخلاف میچ میں 4فاسٹ باﺅلر ایک ”خاص مقصد “ کے تحت کھلائے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں 124رنز سے ہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ میں اپنے نمبر 1سپنر روی چندرن ایشون کو ڈراپ کرکے ہردیک پانڈیا کو اس لیے کھلایا کیوں کہ ہمیں علم تھا کہ پاکستانی بلے باز سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں ،دوسری ٹیموں کے خلاف پچ کی کنڈیشنز کودیکھتے ہوئے ہم 2سپنرز کیساتھ بھی میدان میں اتر سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/06/2017 - 23:30:22