بھارت کیخلاف وہاب ریاض کی سلیکشن میرا فیصلہ تھا:مکی آرتھر

اتوار 4 جون 2017 23:40

بھارت کیخلاف وہاب ریاض کی سلیکشن میرا فیصلہ تھا:مکی آرتھر
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جون ۔2017ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلا ف میچ میں وہاب ریاض کو منتخب کرنے کا فیصلہ ان کا تھا۔

(جاری ہے)

روایتی حریف کیخلاف شرمناک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم نے جو پلان بنایا اس پرعمل نہیں ہوسکا جو کافی تشویش کی بات ہے، گزشتہ ایک سال میں ٹیم آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہی ہے،شکست سے مایوسی ہوئی، لیکن ہم واپس آئیں گے،ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں، میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،جنید خان اورحسن علی ایک ہی طرح کے باﺅلر تھے اسی لیے وہاب کو ترجیح دی۔

وقت اشاعت : 04/06/2017 - 23:40:59