میرٹ پرچیئرمین پی سی بی کی تقرری تک پاکستان کرکٹ کی اصلاح ممکن نہیں :عمرا ن خان

اتوار 4 جون 2017 23:53

میرٹ پرچیئرمین پی سی بی کی تقرری تک پاکستان کرکٹ کی اصلاح ممکن نہیں :عمرا ن خان
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جون ۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ میرٹ پرچیئرمین پی سی بی کی تقرری تک پاکستان کرکٹ کی اصلاح ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں 1992ءکا ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی مجھے علم ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان کی بغیر کسی مقابلے کے شکست تکلیف دہ ہے، ان حالات سے نکلنے کیلیے پاکستانی کرکٹ کی تعمیر نو ضروری ہے، جب تک کرکٹ کے ڈھانچے کی اصلاح نہیں ہوتی ٹیلنٹ ہونے کے باوجود پاک بھارت خلیج بڑھتی جائیگی اور ہمیں آج جیسی شکستوں کے نتیجے میں پیداہونیوالی مایوسی کا سامنا رہے گا، میرٹ پرچیئرمین پی سی بی کی تقرری تک پاکستان کرکٹ کی اصلاح ممکن نہیں ہے ،الیکشن فکسرز اور شریف خاندان کے وفادار دیگر لوگ پاکستان کرکٹ کو کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔



وقت اشاعت : 04/06/2017 - 23:53:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :