فرنچ اوپن کا ٹائٹل لیٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو نے اپنے نام کر لیا

اتوار 11 جون 2017 15:00

فرنچ اوپن کا ٹائٹل لیٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو نے اپنے نام کر لیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء)فرنچ اوپن ٹینس کا تاج جیلینا اوسٹا پینکو نے اپنے سرسجا لیا۔ لیٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا کا فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ سے جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں بیس سالہ لیٹوین سٹار چھ چار سے ناکام رہیں۔ اوسٹا پینکو نے ہمت نہ ہاری اور دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ فیصلہ کن سیٹ میں سیمونا ہالیپ حریف کیسامنے بے بس دکھائی دیں۔ لیٹوین سٹار نے چھ تین سے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 11/06/2017 - 15:00:55