فرنچ اوپن ٹینس، رائن ہریسن اور مائیکل وینس نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 11 جون 2017 15:10

فرنچ اوپن ٹینس، رائن ہریسن اور مائیکل وینس نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) امریکہ کے رائن ہریسن اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، ہریسن اور وینس نے فیصلہ کن معرکے میں ڈونلڈ ینگ اور سنتیاگو گونزالیز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں منعقدہ میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں رائن ہریسن اور مائیکل وینس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ڈونلڈ ینگ اور ان کے میکسیکن جوڑی دار گونزالیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 6-7، (4-7) اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 11/06/2017 - 15:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :