شعیب ملک کی 250ویں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی بڑے فخر کی بات: ثانیہ مرزا

اتوار 11 جون 2017 23:28

شعیب ملک کی 250ویں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی بڑے فخر کی بات: ثانیہ مرزا
کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ان کے 250 ویں ون ڈے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل راﺅنڈر شعیب ملک پیر کو سری لنکا کیخلاف اپنا 250واں ون ڈے کھیلنے جا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹر ویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی 250ویں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی بڑے فخر کی بات ہے،ان کا یہ سنگ میل، شعیب ملک کی والدہ، بھائی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اتنی کرکٹ کھیلنا شعیب ملک کی پاکستان اور کرکٹ کے ساتھ لگاﺅ کو ظاہر کرتا ہے، میں شعیب ملک کو ہر میچ سے پہلے فون کرتی ہوں اور ان کا حوصلہ بڑھاتی ہوں۔

وقت اشاعت : 11/06/2017 - 23:28:40