سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپرآنے کاموقع مل گیا

منگل 13 جون 2017 23:06

سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپرآنے کاموقع مل گیا
کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) پاکستا ن کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا،سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پانے والی پاکستانی ٹیم کے لئے طویل عرصے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپرآنے کاموقع مل گیا،اگرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبرچار انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس حاصل کرکے عالمی رینکنگ میں سری لنکاکی جگہ ساتویں نمبرپرآجائے گی۔

(جاری ہے)

اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس عین برابر(93) ہی ہوں گے مگر پاکستان کو اعشاریاتی برتری حاصل ہوگی۔اس طرح اگر بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تو وہ دوپوائنٹس گنوا دے گی۔اس صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔دوسری جانب اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈکے خلاف سیمی فائنل ہاربھی جاتی ہے تب بھی اٴْس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہے گی تاہم اٴْس کا ایک پوائنٹ کم ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 23:06:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :