قومی کرکٹرز پر دال چاول کھانے پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 22:39

قومی کرکٹرز پر دال چاول کھانے پر پابندی عائد
اوول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) قومی کرکٹرز پر دال چاول کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے کوچ مکی آرتھر نے خاصی محنت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی کرکٹر کی فٹنس میں خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ کی جانب سے کرکٹرز کی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے ان پر دیسی کھانوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ خاص کر کرکٹر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دال چاول کسی صورت مت کھائیں۔ بھارت کیخلاف اتوار کو کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل کھلاڑیوں کو ہر حال میں فٹ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



وقت اشاعت : 16/06/2017 - 22:39:11