راجر فیڈرر، فلورین میئر، خاچانوف اور روب لیو گیری ویبر اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 23 جون 2017 16:16

راجر فیڈرر، فلورین میئر، خاچانوف اور روب لیو گیری ویبر اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) راجر فیڈرر، فلورین میئر، خاچانوف اور روب لیو پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں سوئس سٹار اور ریکارڈ 18 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جرمنی کے فلورین میئر نے لیوکس پائولی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، جمہوریہ چیک کے روب لیو نے ہم وطن کھلاڑی میخائل یوخزنی کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کے خاچانوف بھی کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے، جاپان کے کائی نیشکوری کے ریٹائر ہرٹ ہونے کی وجہ سے وہ فاتح رہے۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 16:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :