ومبلڈن اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے، رافیل نڈال اور وینس ولیمز نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

جمعرات 6 جولائی 2017 12:42

ومبلڈن اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے، رافیل نڈال اور وینس ولیمز نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) ومبلڈن اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے، رافیل نڈال اور وینس ولیمز نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے جرمن حریف ڈسٹن برائون کو بآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے فیبیو فوگ نینی سے ہو گا۔

عالمی نمبر چاررافیل نڈال نے دوسرے رائونڈ میں ڈی ینگ کواسٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-2 اور 7-5 سے شکست دے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

خواتین کے مقابلوں میں پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چمپئن وینس ولیمز ابھرتی ہوئی چینی اسٹار وینگ چیانگ کو شکست دے دی۔ولیمز کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انہوں نے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے دوسرے سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کردیااور پھر اگلا سیٹ باآسانی 6-1 سے جیت کرچینی ٹینس اسٹار کو شکست سے دوچار کردیا۔

سابقہ عالمی نمبر ایک آزارینکا نے روس کی 15ویں سیڈ الینا ویسنینا کو 6-3 اور 6-3 سے ہراکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔دو مرتبہ کی ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویٹوا کو دوسرے رائونڈ میں امریکہ کی 95ویں سیڈ میڈیسن برینگل نے 6-3، 1-6 اور 6-2 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 12:42:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :