فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین میچ 9جولائی کو ہوگا

جمعرات 6 جولائی 2017 18:42

فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین میچ 9جولائی کو ہوگا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) لیئر فٹ بال لیگ کے تحت فٹ بال کے ملکی و انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیموں کے مابین نمائشی فٹ بال میچ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں 9جولائی کو شام چار بجے ہوگا جس کے انعقاد کیلئے سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میچ کے انعقاد کا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانا ہے۔

برازیلین فٹ بال رونالڈینو کے ہمراہ برازیل کی 2002ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن روبرٹ پائرز ،فرانسس نیکولس اینا لیکا ،پرتگال کے لوئیس بوا مورٹے ،ہالینڈ کے جیورج بوتنگ ،انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور مانچسٹر یونائیٹد کے کھلاڑی ریان جوگز بھی پاکستان آئیں گے ۔ایک ٹیم کی قیادت رونالڈینو کریں گے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ریان کریں گے۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 18:42:19