ویرات کوہلی نے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران کھیلی گئی اپنی بہترین اننگز سے پردہ اٹھا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 جولائی 2017 22:05

ویرات کوہلی نے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران کھیلی گئی اپنی بہترین اننگز سے پردہ اٹھا دیا
جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار07جولائی ۔2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران کھیلی گئی اپنی بہترین اننگز سے پردہ اٹھا دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایشیا ءکپ ٹی ٹونٹی2016ءمیں پاکستان کیخلاف بنائے گئے 49رنز شاید گزشتہ کئی سالوں کے دوران میرے کیریئر کی بہترین اننگز تھی ۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں پاکستانی ٹیم 83رنز پر پوویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد محمد عامر نے شاندار سپیل کے ذریعے بھارت کی 3وکٹیں گرا دی تھیں ،بعد ازاں ویرات کوہلی نے بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 22:05:27