پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 12 جولائی 2017 12:30

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12 جولائی۔2017ئ) پاکستان کے ابھرتے ہوئے سکواش سٹار حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 2017ءکا ٹائٹل جیت لیا۔ملائیشیا میں کھیلے گئے تیسرے بورنیرو جونیئر انٹرنیشنل سکواش چمپئن شب کے فائنل میںٹاپ سیڈ محمد حذیفہ ابراہیم نے اپنے آسٹریلیوی حریف آسکر بیر ی کرٹس کے خلاف شاندار کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی حاصل کی ، حذیفہ نے پہلے سیٹ میں 11-13، دوسرے سیٹ میں 1-11 اور تیسرے سیٹ میں 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

راﺅنڈ آف 64میں بائی حاصل کرنے کے بعد حذیفہ نے راﺅنڈ آف 32میں ہانگ کانگ کے ایوان کیلٹی،راﺅنڈ آف 16میں ملائیشیا ءکے جوزف ٹینگ سی یانگ ،کوارٹر فائنل میں ملائیشیا ءکے ہریشوار سبریمانیم اور سیمی فائنل میں ملائیشیاءہی کے یوجینی اون کو شکست دی تھی ۔ یہ حذیفہ کے کیریئر کا 9واں بین الاقوامی اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران تیسرا ٹائٹل ہے۔اس سے قبل حذیفہ امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے ہیوسٹن جونیئرانٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ اور واشنگٹن انٹر نیشنل سکواش جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/07/2017 - 12:30:29