چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعے سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا

بدھ 12 جولائی 2017 13:30

چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعے سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا
نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء)انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پروٹیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 211 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 سے 18 جولائی تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا ،ْتیسرا میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:30:05