ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تازہ ترین تصاویر سامنے آگئیں

بدھ 12 جولائی 2017 16:09

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تازہ ترین تصاویر سامنے آگئیں
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12 جولائی۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ایکٹرس محبوبہ انوشکا شرما لمبے عرصے سے ایک ساتھ ہیں ، دونوں سٹارز ہمیشہ میڈیا کی نظروں پر رہتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے پیار کو کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔حال ہی میں کوہلی اور انوشکا کی نیویارک کی سڑکوں پر گھومنے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کوہلی اس وقت ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے فارغ ہونے کے بعد امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انوشکا نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں جوائن کرلیا۔

بھارتی کپتان اپنی محبوبہ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریزکی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں گے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2017 - 16:09:08