پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم اور عزیررشیدنے تیسرے سی ایم ایس بورنیو جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے

بدھ 12 جولائی 2017 20:47

پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم اور عزیررشیدنے تیسرے سی ایم ایس بورنیو جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) ملا شیاء میں ہونے والے تیسرے سی ایم ایس بورنیو جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل پاکستانی کھلاڑی حُضیفہ ابراہیم اور عزیررشیدنے جیت لئے ۔Under-13کیٹگری کے فائنل میںحُضیفہ ابراہیم نے آسٹریلیا کے کھلاڑی اوسکربیری کرٹس کو تیرہ ۔گیارہ،گیارہ ۔ایک،گیارہ۔

(جاری ہے)

نوسے شکست دی۔ او ر Under-19 کیٹگری کے فائنل میںعزیررشید نے ملا شیاء کے کھلاڑی دھینا دھرشان سِوابلان کو گیارہ ۔نو،گیارہ ۔چھ،گیارہ۔آٹھ سے شکست دی۔ حُضیفہ ابراہیم رواں سال میں ہوسٹن انٹر نیشنل جونئیر سکوائش چمپئین شپ اور واشنگٹن جونئیرانٹر نیشنل سکوائش چمپئین شپ بھی جیت چکے ہیں۔آمنہ فیاض نے Under-15لڑ کیوں کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 20:47:18