نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 13 جولائی 2017 20:27

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کیلئے دنیا کی ٹاپ لائن ڈیسوٹرف بچھائی جائے گی جس پر 50ملین لاگت آئے گی جبکہ پرانی ٹرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراؤنڈز 2میں بچھایا جائے گا، ڈائریکٹرسپورٹس جاوید رشید چوہان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی بلیو آسٹرووٹرف پریکٹس گراؤنڈمیں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیلی کی منظوری دے دی، منصوبے پر 50ملین خرچ ہوں گے، نئی آسٹرو ٹرف کیلئے ڈیسوکمپنی کوورک آرڈر دیا گیاہے ،ٹرف میں کوئی خرابی نہیں ہے، کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے یہ ٹرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراؤنڈ 2 میں منتقل کی جاری ہے۔

وقت اشاعت : 13/07/2017 - 20:27:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :