کرکٹ شائقین کےلئے خوشخبری، سٹار ویسٹ انڈین کرکٹرز پر ٹیم کے دروازے کھل گئے

جمعہ 14 جولائی 2017 12:14

کرکٹ شائقین کےلئے خوشخبری، سٹار ویسٹ انڈین کرکٹرز پر ٹیم کے دروازے کھل گئے
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جولائی۔2017ئ) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور پلیئرز یونین کے درمیان اختلافات ختم،سٹار کیربیئن کھلاڑی ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہو ں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی یونین کے درمیان جاری شدید اختلافات کی وجہ سے سٹار پلیئرز ٹیم کی جانب سے کھیل نہیں رہے تھے جس کا ویسٹ انڈین کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا تاہم گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیئرز اور کرکٹ بورڈ کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد سینئر کھلاڑیوں پر دوبارہ ٹیم کےلئے کھیلنے کے کے دروازے کھو ل دیئے گئے ہیں۔

15ماہ سے ٹیم سے باہر رہنے والے کرس گیل، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن ،ڈیرن براوو اور ڈوین براو اب اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم میں سلیکشن کےلئے دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 14/07/2017 - 12:14:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :