فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت سے محروم
UrduPoint Social

فنڈز کی عدم دستیابی، قومی کراٹے ٹیم ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں شرکت سے محروم

پیر جولائی 3:21 pm
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) ایشیئن کراٹے چیمئین شپ قومی کراٹے ٹیم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرسکی۔ ایشیئن گولڈ اور برانز میڈلسٹ سعدی عباس نے کہا ہے کہ کراٹے کے کھیل کو کرکٹ کی طرح نہ نوازا جائے لیکن بنیادی حقوق دیئے جائیں تاکہ بھرپور انداز ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔ایشیئن کراٹے چیمئین شپ میں قومی ٹیم حکومتی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

(خبر جاری ہے)

ایشیئن گولڈ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اور برانز میڈلسٹ سعدی عباس حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں صرف کرکٹ پر توجہ دی جاتی ہے، باقی کھیلوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔سعدی عباس نے کہا کہ دو کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں حصہ لیا۔ کڑوروں نہیں تو لاکھوں دے دیں تاکہ کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لے سکیں۔

مزید خبریں