شاداب خان کو سپن باﺅلنگ پر مزید مہارت کیلئے 4روز ہ کرکٹ کھیلنا ہوگی:یاسر شاہ

منگل 18 جولائی 2017 12:08

شاداب خان کو سپن باﺅلنگ پر مزید مہارت کیلئے 4روز ہ کرکٹ کھیلنا ہوگی:یاسر شاہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 جولائی۔2017ئ) قومی ٹیم کے تجربہ کار لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ نوجوان سپنر شاداب خان کو سپن باﺅلنگ پر مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے 4روزہ کرکٹ کھیلناہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ قومی ون ڈ ے ٹیم میں ایک ایسا نوجوان سپنر موجود ہے جو بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کررہاہے،شاداب ایک بہترین لیگ سپنر ہے جس کی باﺅلنگ میں بہت ورائٹی موجود ہے، اس کے پاس بہترین گگلی ہے اور وہ عمدہ فلپراور سلائیڈر بھی کرسکتا ہے،میں یہ اس لیے جانتا ہوں کیوں کہ ہم نے ایک ساتھ پریکٹس سیشن کیے ہیں۔

یاسر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ شاداب مزید بہتر ہوجائے گا لیکن اس کے لیے سب سے پہلے اسے باﺅلنگ کرتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کرنا سیکھنا ہوگا اور یہ صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی اسے سکھا سکتی ہے،میں اسے نصیحت کروں گا کہ وہ 4روزہ کرکٹ زیادہ سے زیادہ کھیلے، یہ اسے ٹیسٹ کرکٹ میںمدددے گی کیوں کہ اس میں کامیابی کے لیے آپ کو بے تحاشہ صبر دکھانا ہوتا ہے،لمبے سپیل اسے سکھائیں گے کہ اسے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کیا کرنا ضروی ہے ۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 12:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :