یاسر شاہ کا ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم

جمعہ 21 جولائی 2017 20:31

یاسر شاہ کا ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرانے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم ظاہر کردیا، میرا مقصد یہ ہے کہ جس فارمیٹ میں بھی مجھے کھیلنے کا کہا جائے اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھانا میرا مقصد ہے اور اس کیلئے میں چاہے لیگ ہو یا ڈومیسٹک کرکٹ، ہر سطح پر بہترین بالنگ کروں گا تاکہ سلیکٹر میری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھے قومی ٹیم میں منتخب کریں، میرا مقصد یہ ہے کہ جس فارمیٹ میں بھی مجھے کھیلنے کا کہا جائے اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں،2014 میں ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تو شاندار کامیابیاں حاصل کیں لیکن ون ڈے میچوں میں وہ خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور اب تک 17 میچوں میں صرف 8 وکٹیں لے سکے ہیں،26 ٹیسٹ میچوں میں 149 وکٹیں لینے والے یاسر نے کہا کہ اپنے کیریئر میں کامیابی کا سہرا سابق کپتان مصباح الحق کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی جیسے ہیں اور وہ صرف کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی ہماری رہنمائی نہیں کرتے تھے بلکہ گرانڈ سے باہر بھی تمام کھلاڑیوں کا چھوٹے بھائیوں کا کی طرح خیال رکھتے تھے۔

حسن رضا
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 20:31:25