ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

پیر 24 جولائی 2017 14:12

ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلاام آباد میں شروع ہو گیا، ہاکی لیگ میں بدترین ناکامیوں سے دوچار گرین شرٹس کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے یہ ایونٹ آخری موقع ہے۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ایشیا کپ کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، اہم ترین ایونٹ کے لیے 60 سینئر اور جونیئر ممکنہ کھلاڑیوں کو شرکت کے لیے بلا لیا گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں بد ترین ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، دس میں ساتویں پوزیشن ملی تھی، گرین شرٹس کے لیے ایشیا کپ اس لیے اہم ہے کہ جیت کی صورت میں ہی ہاکی ورلڈ کپ میں نمائندگی کر سکیں گی، دسواں ایشیا کپ رواں سال 12 سے 22 اکتوبر تک ڈھاکا میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 14:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :