ٹور ڈی فرانس: کرس فروم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

پیر 24 جولائی 2017 15:37

ٹور ڈی فرانس: کرس فروم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں بائیس ٹیمیں اور ایک سو اٹھانوے رائیڈرز ایکشن میں نظر آئے۔ شرکا نے ایک جولائی سے تئیس جولائی تک تین ہزار پانچ سو چالیس کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)

تاریخی ریس کے ایک سو چوتھے ایڈیشن کا اختتام فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوا جس میں برطانوی رائیڈرز چھائے رہے۔ کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی برتری کے ساتھ چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بیسٹ ینگ رائیڈر کا ایوارڈ بھی برطانیہ کے سائمن ییٹس نے جیتا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:37:06