انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر، نیپال نے ملائیشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 24 جولائی 2017 22:46

انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر، نیپال نے ملائیشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) آئی سی سی ایشیا انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیپال نے ملائیشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.1 اوورز میں 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ لیماچین نے تباہ کن بائولنگ کی اور 13 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیپال یوتھ نے ہدف 22.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روہیت کمار نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 22:46:27