متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا: کمال راشد خان

منگل 25 جولائی 2017 17:31

متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا: کمال راشد خان
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25 جولائی۔2017ئ)بھارتی اداکا ر کمال راشد خان نے دعوی کیاہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا ۔

(جاری ہے)

سوششل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کما ل راشد خان نے لکھا کہ ”متھالی راج جس طریقے سے آﺅٹ ہوئیں،یہ میچ فکس لگ رہا ہے،وہ اس طرح زبر دستی کیسے آﺅٹ ہوسکتی ہیں؟،ناقابل یقین“۔یاد رہے کمال راشد خان اس سے قبل پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرفی فائنل ہارنے والی بھارتی مینز ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سینئر بلے باز شیکھر دھون ، مہندرا سنگھ دھونی اور یوورا ج سنگھ کو بھی غدار قرار دے چکے ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 25/07/2017 - 17:31:29