ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،کپتان ثنا میرودیگر سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیے جانے کا امکان

منگل 25 جولائی 2017 21:14

ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،کپتان ثنا میرودیگر سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء)ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پہلے ہی کوچ صبیح اظہر کو ہٹایا جاچکا ہے اور اب پی سی بی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آپریشن ویمن کرکٹ کلین اپ کا اگلا ہدف قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر ہیں لیکن اس کلین اپ آپریشن میں وہ اکیلی زد میں نہیں ہوں گی ان کے ساتھ سینئر کھلاڑیوں کو گھر بھجوانے کافیصلہ بھی کرلیا گیاکپتان کے علاوہ نین عابدی، جویریہ خان، مرینہ اقبال، اسماویہ اقبال اور ناہیدہ خان کوبھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ کی ایک اہم آفیشل اپنی من پسند کھلاڑیوں کو بچانے کے لئے سر گر م ہوگئی ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر چھ برس سے ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور آئندہ چند روز میں وہ اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرائیں گی اور خودصاف بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان چھ برسوں میں ٹیم کے چھ کوچز تبدیل کیے جاچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 21:14:31