مانچسٹریونائیٹڈنے چیلسی کے مڈفیلڈرنیماجن میٹک کو40 ملین پاؤنڈمیں خریدلیا

پیر 31 جولائی 2017 23:33

مانچسٹریونائیٹڈنے چیلسی کے مڈفیلڈرنیماجن میٹک کو40 ملین پاؤنڈمیں خریدلیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2017ء)انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈنے چیلسی کے مڈفیلڈرنیماجن میٹک کو40 ملین پاؤنڈمیں خریدلیا،برطانیہ میڈیاکے مطابق انگلش فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈنے سربیاسے تعلق رکھنے والے چیلسی کے 28سالہ میڈفیلڈرنیماجن میٹک کو40ملین پاؤنڈمیں خریدلیا۔

(جاری ہے)

نیماجن میٹک کاکہناہے کہ دنیاکے بڑے کلب مانچسٹریونائیٹڈمیں شمولیت میرے لئے اعزازہے ،اپنے نئے کلب کے ساتھیوں کے ساتھ ملنے کیلئے پرجوش ہوں ،یادرہے کہ مانچسٹریونائیٹڈنے پری سیزن2017ء میں تیسرے کھلاڑی کوسائن کیاہے اس سے قبل بنیفیکاڈیفنڈویکٹرلینڈنڈوف کو31ملین پاؤنڈجبکہ ایورٹن کے سٹرائیکررومیلولوکاکوکو71ملین پاؤنڈمیں خریداتھا۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 23:33:17