یونس خان کرکٹ کے لیے فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگے

منگل 1 اگست 2017 12:32

یونس خان کرکٹ کے لیے فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اگست۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ کے میدانو ں کو خیر آباد کہنے کے بعد اب فٹ بال میںا پنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں روملیڈو الیون اور یونس خان الیون کے مابین ایک دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا جو 7-7گولز سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹیز پر کیا گیا، جب یونس خان کے پنلٹی لینے کی باری آئی تو کسی کو ان سے زیادہ امیدیں نہیں تھیں تاہم انہوں نے شاندار حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال جال میں پھینک کر جشن منایا

وقت اشاعت : 01/08/2017 - 12:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :