روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپوا ایک بار پھر انجری کا شکار

سٹین فورڈ اوپن میں دبنگ انٹری ڈالنے والی بیچاری کھلاڑی کو دوسرا راؤنڈ ادھورا چھوڑ کر باہر جانا پڑا

جمعرات 3 اگست 2017 21:59

روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپوا ایک بار پھر انجری کا شکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) امریکی ریاست میں جاری سٹینفورڈ ٹینس ایونٹ روسی سٹار ماریہ شراپوا کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔

(جاری ہے)

میزبان کھلاڑی جینفر بریڈے کے خلاف فاتحانہ آغاز کے بعد ماریہ شراپوا پر سب کی نظریں جم گئیں مگر شراپوا یوکرائنی حریف کے خلاف دوسرے راؤنڈ کا میچ مکمل نہ کر سکیں، بازو میں تکلیف کے باعث آؤٹ ہو گئیں۔ روسی ٹینس سٹار 2 ماہ پہلے اٹالین اوپن میں ٹانگ کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔ انجریز سے پہلے ماریہ شراپوا ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15 ماہ کی پابندی کی سزا کاٹ چکی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 03/08/2017 - 21:59:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :