محمد عامر تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنیوالے دوسرے ملکی فاسٹ بائولر

منگل 8 اگست 2017 22:43

محمد عامر تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنیوالے دوسرے ملکی فاسٹ بائولر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر تیز ترین 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی فاسٹ بائولربن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے انگلش کائونٹی کرکٹ میں ایسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے یارکشائر کیخلاف میچ میں 10وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ اپنے 51ویں فرسٹ کلا س میچ میں 200شکار بھی مکمل کیے جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین میچز میں 200فرسٹ کلاس شکار مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے فاسٹ بائولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر فضل محمود 46میچز میں 200فرسٹ کلاس شکار کرکے اس فہرست میں اول نمبر پر موجود ہیں ،محمد آصف اور وقار یونس نے بھی 51،51میچز میں 200وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ عمران خان نے 54،شعیب اختر نے 61،سرفراز نواز نے 62اور وسیم اکر م نے 66میچز میں 200فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کی تھیں۔۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 22:43:49