کریبیئن پریمیئر لیگ، شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

جمعرات 10 اگست 2017 23:26

کریبیئن پریمیئر لیگ، شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست
پورٹ آف سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آئوٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جمیکا تلاواز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، لینڈل سیمنز 38، جوناتھن فو 19، رومان پال 18 اور شکیب الحسن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 2 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ کوپر اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 23:26:28