راجرز کپ ٹینس ڈبلز،ثانیہ مرزا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 10 اگست 2017 23:28

راجرز کپ ٹینس ڈبلز،ثانیہ مرزا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے امریکی جوڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ثانیہ مرزا اور دار شوئی پینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسکی اور ڈیوس پر مشتمل امریکن جوڑی کو 7-6 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اوردار شوئی پینگ کے مد مقابل روڈیونووا اور کشنوک کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 23:28:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :