لاہور، اظہر علی نے آزادی کا جشن خصوصی بچوں کے ساتھ منایا

جمعرات 10 اگست 2017 23:29

لاہور، اظہر علی نے آزادی کا جشن خصوصی بچوں کے ساتھ منایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی لاہور میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں خصوصی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اظہر علی نے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے خصوصی بچوں کے ساتھ آزادی کا جشن منایا اور بچوں کو تحفے میں کرکٹ بیٹ دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں وطن عزیز کی وجہ سے ہی ہیں۔اظہر علی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ورلڈ الیون بھی پاکستان آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم قوم کو جیت کے تحفے دیتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 23:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :