حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کر سی پی ایل میں شرکت

بدھ 16 اگست 2017 12:25

حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کر سی پی ایل میں شرکت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے دوران بھی وطن سے محبت کا ثبوت دیا ۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت کیریبئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ روز پہلے انہوں نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔اور پھر نائٹ رائیڈرز کے خلا ف میچ سے قبل ایک تصویر اپ لوڈ کرکے اس کے نیچے لکھا کہ میں اگلے میچ میں پاکستان کا جھنڈا اپنے بازو پر باندھ کر کھیلنے جارہا ہوںپاکستان زندہ باد۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 12:25:59