کرسٹیانو رونالڈو اور لونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے

یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ،ْ اعلان 24اگست کو ہوگا

بدھ 16 اگست 2017 12:25

کرسٹیانو رونالڈو اور لونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ،ْ تیسرا نام یووینٹس کے گول کیپر بوفون کا ہے ،ْ بہترین کھلاڑی کا اعلان 24 اگست کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو ،جن کی موجودگی میں انکی ٹیم مسلسل دو بار یورپین چمپئن بنی ،ْرونالڈو 12 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔دوسرا نام لیونل میسی کا ہے ،ْجو گذشتہ سیزن میں 37 گول کر چکے ہیں ۔ ان کی موجودگی میں بارسلونا نے اسپینش کنگز کپ اپنے نام کیا۔ان دونوں سپر اسٹارکے ساتھ مقابلے پریووینٹس کے گول کیپر بوفون ہیں جن کی ٹیم چیمپئنز لیگ میں تو رنرز اپ رہی البتہ اٹالین کپ مسلسل تین بار جیتا ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 12:25:59