معطل کرکٹر شرجیل خان نے ٹریننگ شروع کردی

جمعرات 17 اگست 2017 16:38

معطل کرکٹر شرجیل خان نے ٹریننگ شروع کردی
حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 اگست۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں سامنے آنےوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے نتیجے میں معطل ہونےوالے ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان نے ٹریننگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز پر ہی سامنے آنےوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5کھلاڑیوں کو معطل کیا جن میں اسلام آباد یو نائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان بھی شامل تھے،اوپنر کیخلاف پی سی بی ٹریبونل میں کیس کی سماعت کی جس کا فیصلہ اگلے کچھ دنوں میں آجائےگا ۔

حال میں سامنے آنےوالی ایک ویڈیو میں شرجیل خان کو سابق قومی باکسر زاہد بلوچ کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوپنر اس کیس سے بری ہونے کےلئے کافی پر امید ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 16:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :