ثانیہ مرزا کی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل تک رسائی

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور شوئی پینگ نے کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی ارینا کامیلیا اور انکی ہم وطن جوڑی دار رالیوکا اولارو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے انتہائی سخت مقابلے کے رومانیہ کی ارینا کامیلیا اور انکی ہم وطن جوڑی دار رالیوکا اولارو کو 6-3، 6-7(1-7) اور 10-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 12:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :