اسلام آبادنے گوتھیہ کپ چائنہ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 19 اگست 2017 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن(آئی ایف ای) ٹیم نے گوتھیا کپ چائنہ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ،ْ فائنل میچ آئی ایف اے اور زوقنگ لکسن کلب چین کے درمیان کھیلا گیا جس میں آئی ایف اے نے 6-5 پنلٹی ککس سے کامیابی حاصل کی ، وقفے دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہی، پہلے ہاف کی14 ویں میں زوقنگ لکسن کلب کی جانب سے چن لی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے پانچ منٹ بعد آئی ایف اے کی طرف سے محمد احمد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 برابر کردیا، میچ کافیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میںآئی ایف اے نے پانچ اور زوقنگ لکسن کلب نے چارگول کئے۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 17:06:15