ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی ٹیم کےلئے ان ایکشن ہونگے

منگل 22 اگست 2017 12:54

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی ٹیم کےلئے ان ایکشن ہونگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 اگست۔2017ئ) ٹیسٹ کرکٹرسمیع اسلم اس وقت قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور جتن کررہے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے بعد ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے والے سمیع اسلم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوںنے نیشنل بینک کی ٹیم چھوڑ کر سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم میں شمولیت اختیا ر کی ہے جس کے لیے وہ ستمبر میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس سیزن میں ان ایکشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

21سالہ سمیع اسلم اب تک11ٹیسٹ میچز میں 33.25کی اوسط سے 665رنز سکور کرچکے ہیں جس میں6نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 12:54:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :