چٹا گانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آئوٹ، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 225 رنز بنا لئے

آسٹریلیا کو پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 80 رنز کی ضرورت، 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ڈیوڈوارنر، ہینڈزکومب اور سمتھ کی نصف سنچریاں

منگل 5 ستمبر 2017 20:41

چٹا گانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آئوٹ، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 225 رنز بنا لئے
چٹا گانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے اور اس کو بنگلہ دیشی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 80 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 8وکٹیں ابھی باقی تھیں اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 305 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان مشفیق الرحیم 68 اور صابر رحمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کے 88 ، ہینڈزکومب کے 69 اور سمتھ کے 58 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے۔ منگل کو میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم 305 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ لیون نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈیوڈ وارنر کے ناقابل شکست 88 اور ہینڈز کومب کے ناقابل شکست 69 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لئے۔ رینشا 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان سمتھ 58 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کو بنگلہ دیشی اننگز کا سکوربرابر کرنے کیلئے 80 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 20:41:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :