ہرڈک پانڈیا کی رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھی مرتبہ چھکوں کی ہیٹرک

اتوار 17 ستمبر 2017 17:50

ہرڈک پانڈیا کی رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھی مرتبہ چھکوں کی ہیٹرک
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) بھارتی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ہرڈک پانڈیا نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھی مرتبہ چھکوں کی ہیٹرک مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے گزشتہ روز عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں اننگز کے 37 ویں اوور میں ایڈم زمپا کی مسلسل تین گیندوں کو بائونڈری سے باہر بھیجا، یہ رواں سال چوتھا موقع ہے کہ پانڈیا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ہیٹرک کی ہو، اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھی مسلسل تین گیندوں پر چھکے جڑے تھے۔

(جاری ہے)

پانڈیا کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کیریئر بہترین 83 رنز بنا کر زمپا کی گیند کا نشانہ بنے۔
وقت اشاعت : 17/09/2017 - 17:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :