عالمی نمبر ایک سن وان ہو کو شکست، لی چانگ وائی اور وکٹر جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:27

عالمی نمبر ایک سن وان ہو کو شکست، لی چانگ وائی اور وکٹر جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) لی چانگ وائی اور وکٹر ایکسل سین جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، عالمی نمبر ایک سن وان ہو شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ڈنمارک کے سٹار کھلاڑی وکٹر ایکسل سین جنہوں نے گزشتہ ماہ گلاسگو میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں چین کے لین ڈان کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا نے عالمی نمبر ایک کورین کھلاڑی سن وان ہو کو 21-16 اور 21-16 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل میں انہیں ملائیشین کھلاڑی لی چانگ وائی کا چیلنج درپیش ہو گا، چانگ وائی کو چھ مرتبہ جاپان اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، چانگ وائی نے حریف چینی کھلاڑی شی یوکی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 19:27:45